بھارت کی ہار پر اسٹیڈیم میں موجود اکشے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

Published on October 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

اداکار اکشے کمار کی تصویر کو لے کر پاکستانی سوشل میڈیا پر میمز بنا رہے ہیں
دبئی(یواین پی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کو براہ راست دیکھ کر اداکار اکشے کمار کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی تصویر خوب وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی اداکار اکشے کمار کی تصویر کو لے کر مزاحیہ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔اگر میچ کی بات کی جائے تو ’موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو پاکستان نے اس مرتبہ کوئی موقع نہیں دیا۔ پاکستانی باؤلرز اور بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题