اب حلقہ این اے 191میں روائتی سیاست کرنے والوں کے دن گزر چکے ہیں خالد حسین باٹھ

Published on April 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

4
ہارون آباد(یواین پی)سابق آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 191حاجی خالد حسین باٹھ نے ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013کے الیکشن میں پہلی بار حصہ لیا تھا اور حلقہ کے عوام نے مختصر سی انتخابی مہم کے بعد بھی مجھے 40ہزار ووٹ دئیے جس سے حلقہ کے سیاسی روایتی کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور انہیں پتہ چل چکا ہے کہ اب حلقہ این اے 191میں روائتی سیاست کرنے والوں کے دن گزر چکے ہیں اور اب حلقہ میں تبدیلی آچکی ہے اور آئندہ جب بھی الیکشن ہوں گے تو عوام ہمیں پارلمینٹ میں پہنچانے کے لیے اپنے ووٹ کا حق بھر پور انداز سے ہمارے حق میں استعمال کریں گے عوام کے ساتھ ہمارا رابطہ بہت مضبوط ہے اور ہم نے روائتی سیاستدانوں کی طرح الیکشن ہارنے یا جیتنے کے بعد گھر میں نہیں بیٹھے بلکہ عوام کے ساتھ رہے ہیں اور عوام سے رابطے میں رہے ہیں ہم نے نئی روایت کی بنیاد رکھی ہے کہ ہم نے ہارنے کے بعد بھی عوام کا ساتھ دیا کیونکہ عوام نے 40ہزار ووٹ دئیے اور ان 40ہزار ووٹرز کے علاوہ بھی حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد بھی ہمارے جذبے کی حامی ہے نوجوان نسل کا تعاون ہمارے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے کیونکہ نوجوان ہماری قوم کا سرمایہ ہے اور حلقہ کے نوجوانوں کی ہمارے لیے محبت اور خلوص بہت قابل فخر بات ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کا مان برقرار رکھیں گے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题