ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کامختیار کار ٹھٹھہ کے دفتر کا اچانک دورہ

Published on October 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی جانب سے آج مختیار کار ٹھٹھہ کے دفتر کا اچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور زمین کے رکارڈ، و داخلا، سٹی سروے رکارڈ اور ملازمین کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختیار کار ٹھٹھہ اقتدار حسین بہرانی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں فوری رلیف فراہم کیا جائے اور عوام کو پریشان کرنے والے اور اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی و غفلت برتنے والے عملے کو کسی بھی صورت میں بخش نہیں کیا جائے گا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے مختیار کار دفتر میں قائم سب رجسٹرار آفس، اینٹی انکروچمینٹ سیل اور سب جیل ٹھٹھہ کا بھی دورہ کیا. اس موقع پر مختیار کار ٹھٹھہ اقتدار حسین بہرانی، اکاؤنٹنٹ ڈسی آفس ٹھٹھہ توفیق رفیق میمن و دیگر متعلقہ افسران و عملہ بھی موجود تھے.

ٹھٹھہ، ضلع کے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو بہتر کیا جارہا ہے۔ صادق میمن
ٹھٹھہ، (رپورٹ حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتی ہے. اور اسی مقصد کے تحت ضلع ٹھٹھہ کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو بہتر کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سول ہسپتال مکلی کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے سول ہسپتال مکلی کے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی تفصیلی دورہ کرکے وارڈز میں داخل مریضوں سے ان کی صحت اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات لیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے ادویات اور آکسیجن سلنڈرز کی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے سول سرجن کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں کہا کہ ادویات، آکسیجن سیلینڈر سمیت دیگر مطلوبہ سہولیات کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی و غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہی ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ ہسپتال میں داخل مریضوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن کا ذاتی دلچسپی لیکر ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کو بہتر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes