وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت سرینا ہوٹل میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

Published on October 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی رزیرصدارت سرینا ہوٹل میں اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکمم مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔انتظامی افسران اور منتخب نمائندے مشترکہ اقدامات کرکے مہنگائی پر قابو پائیں۔ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہےعوام کو ریلیف دینا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔منتخب نمائندے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں۔منتخب نمائندو ں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔کسی کو جائز کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، فیصل آباد کی انتظامیہ، پولیس افسران اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes