کسانوں کی بہتری فلاح و بہبود اور ایگر یکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے محمد علی اعجاز

Published on October 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ کسانوں کی بہتری فلاح و بہبود اور ایگر یکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے زرعی شعبہ کو ترقی دیئے بغیر ہم غذائی خود کفالت کی منزل حاصل نہیں کر سکتے ہمیں کاشتکاروں کو معیاری بیج اور کھاد فراہم کرنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عملد رآمد کو یقینی بنانا ہے کا شتکاروں کو کسان کارڈ اور دیگر پالیسیوں کے تحت حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات احسن انداز میں ملنی چاہییں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایگری کلچر ایڈوائز ری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں کمیٹی کے اراکین ،کسان تنظیموں کے نمائندوں ،زرعی ادویات اور کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ا س موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں کیمیائی کھادوں کی دستیابی سے متعلق بتایا کہ یو ریا کھاد اور ڈی اے پی کھادوافر مقدار میں موجود ہے اور مقررہ نرخوں پر کسانوں کو دستیاب ہے ۔محکمہ اصلاح آبپاشی ،لائیو سٹاک ،پیسٹ وارننگ نے اپنے اپنے محکموں کے ترقیاتی منصوبوں اور ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکمے زمینداروں کی جانب سے اٹھائے گئے نکات اور تجاویز پر عملد رآمد سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy