بدلتے موسم میں مچھروں کی افزائش ڈینگی کے خطرات کو بڑھا رہی ہے حسنین خالد سنپال

Published on October 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمانہ کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہر ادارے اور ہر فرد کا اس میں شامل ہونا ازحد ضروری ہے اس بدلتے موسم میں مچھروں کی افزائش ڈینگی کے خطرات کو بڑھا رہی ہے انتہائی احتیاط اور ماہرین کی ہدایات پر عملد رآمد سے ہی ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے انسداد ڈینگی کا کام انتہائی احتیاط اور محنت طلب ذمہ داری ہے جس کے لئے کسی سطح پر غفلت اور لا پر واہی کی گنجائش نہیں اس لئے تمام سرکاری محکمے ویکٹر سر ویلنس اور صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سر ویلنس ،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی ،ہسپتالوں میں ڈینگی کے تشخیص اور ڈینگی وارڈز میں مختص بیڈز کی تعداد ،لاجسٹک سہو لیات اور ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ میں پانچ سو ہاٹ سپاٹس ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ضلع میں 114 آؤٹ ڈور جبکہ 695 ان ڈور ٹیمیں مصروف عمل ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے میں جہاں سرکاری محکمے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پر عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں ،گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اداروں کی معاونت کریں اور ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题