کورونا وبا؛ مزید 13 افراد جاں بحق، ملک میں 23982 فعال مریض

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 70 ہزار 322 ہو گئی
اسلام آباد(یواین پی)ملک میں کورونا کی وبا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 34 ہزار 430 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 516 مثبت پائے گئے، اس طرح ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 1.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی مصدقہ تعداد 12 لاکھ 70 ہزار 322 ہوگئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 17 ہزار 935 صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 13 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اس وبا سے اب تک ہونے والی مصدقہ اموات 28 ہزار 405 تک جاپہنچی ہے۔ملک میں اس وقت کورونا کے 23 ہزار 982 فعال مریض ہیں جو مختلف اسپتالوں اور اپنے گھروں میں زیر علاج ہیں، ان مریضوں میں سے ایک ہزار 487 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog