بھارت آج بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ظلم و زیادتی کانشانہ بنارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارت آج بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ظلم و زیادتی کانشانہ بنارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947میں مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں، عالمی برادری کی بھارتی جارحیت کے خلاف خاموشی مجرمانہ غفلت ہے، بھارت آج بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ظلم و زیادتی کانشانہ بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 74 برس گزرنے کے باوجود بھارتی سرکار گولیوں کے ذریعے بھی کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی، غاصبانہ قبضے کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے، حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، آج کے دن کشمیری عوام کو باور کروانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیری جوان اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes