کاہنہ کے نواح تھانہ س ستو کتلہ  میں دو سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

سی سی پی او لاہور کاواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نامزد پانچ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
کاہنہ (یواین پی ) کاہنہ کے نواح تھانہ س ستو کتلہ د میں دو سالہ بچے کو زیادتی کے بعد تشدد اور قتل کر دیا گیا،مقتول کی والدہ کی مدعیت میں خاتون کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نامزد پانچ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی فوری یقنی بنائی جائے،تفصیلات کے مطابق لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے پاکپتن ی رہائشی کنزہ بی بی منہ بولے ماموں کے ساتھ ستوکتلہ میں رہائش پذیر تھی،مقدمہ کی مدعیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دو سالہ بیٹے علمدار کو ماموں کے بیٹے علی شان کے پاس چھوڑ کر کام پر چلی جاتی تھی، 25 تاریخ کو کام سے واپس آئی تو بیٹے کو بیہوشی کی حالت میں پایا،بچے کو لے کر اسپتال گئی جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ،کنزہ نے مزید کہا کہ والد کے گھر پاکپتن گئی تو اہلخانہ نے لاش کو دیکھ کر بتایا کہ بچے کے ساتھ بدفعلی ہوئی ہے،معصوم بچے کے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نامزد پانچ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی فوری یقینی بنائی جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes