جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

Published on October 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

جدہ (یواین پی۔ زکیر احمد بھٹی)جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر یوم سیاہ کشمیر کے حولے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کمیونٹی اور سعودی دانشوروں نے شرکت کی سعودی دانشور اور عرب نیوز ،سعودی گزٹ کے سابقہ ایڈیٹر اورالبلاد کے ایڈیٹر خالد المیناء ۔ ڈاکٹر فیض العابدین سابق سفارت کار صالح علی الغامدی او آئی سی میں انسانی حقوق کے نمائندے اور قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کیا مقررین نے کہا کی کہ بھارت کو کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے، بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں اس موقع پہ سعودی صحافی وتجزیہ نگار خالدالمعینا نے کہا کہ بھارت کا آرٹیکل 370 اصل مسئلہ ہے اور اسرائیلی طرز پہ ڈیموگرافی کی تبدیلی ہے جسے وہ فلسطین میں ایک مثال بنی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر ایشیاء میں امن کے قیام میں رکاوٹ ہے لہذا بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے ہونگے۔فائز العابدین کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اسلامی کانفرنس بلائے اور اس مسئلے کو اس فورم پہ پیش کرے،خالد مجید نے آزادی کشمیر کیلئے حکومت پاکستان کی سفارتی کوششون پر روشنی ڈالی تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان ،وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے کشمیر کمیونٹی کے کنوینر خورشید متیال اور کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes