پنجاب میں ڈینگی بخار سے40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، محکمہ صحت

Published on October 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی، لاہور میں ڈینگی کے8 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب میں ڈینگی بخار سے40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، محکمہ صحت کا ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں تیزکردی ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 528 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 401 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 50، گوجرانوالہ میں 14 جبکہ فیصل آباد میں 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ روز اٹک، بہاولپور اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز قصور، ملتان، ننکانہ صاحب، ساہیوال اور سرگودھا 4 چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes