جھنگ عدالت میں آیا ہوا نوجوان سرکاری کارندوں کی موجودگی میں قتل

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

جھنگ( یواین پی) تھانہ کوتوالی کے علاقہ کچہری چوک میں واقع پیش آیا۔جہا ں پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہونے کے با وجود موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے پیشی پر آئے ہوئے نو جوان کو قتل کر دیا ۔ جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔طلباءتنظیموں ایم ایس ایف اور پی ایس ایف کے درمیان پرانی رنجش کی وجہ سے واقع پیش آیا۔جس میں شاہ جیونہ کا رہائشی 25سالہ نو جوان حید ر خان سر پر گولی لگنے کی وجہ سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا ساتھی معجزانہ طور پر بچ گیا۔ملزمان دن دیہاڑے واردات کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ضلع کچہری جسٹس چوک شیرا حمام کے سامنے درینہ دشمنی کی وجہ سے دو افراد پر فائرنگ کی گئی۔مرنے والا شخص تھانہ مسن کے علاقہ کا پٹھان فیملی سے تعلق رکھتا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes