پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا

Published on November 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

کراچی ( یواین پی) پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا، مسلم لیگ ن کا اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیرتارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا ہے ۔نجی ٹی چینل کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مناسب وقت اور سازگار ماحول کا انتظار تھا جو آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر جلد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یہ بازگشت چلتی رہی کہ ن لیگ پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی، لیکن ن لیگ کی جانب سے ایسا کوئی سخت اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes