سوشل میڈیا پر بھارت کی شکست کے بعد میمز کا طوفان آگیا

Published on November 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت کو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست کاسامناکرنا پڑاجبکہ اس سے قبل پاکستان نے 10 وکٹوں سے بھارت کو ہرایا تھا۔سوشل میڈیا پر بھارت کی شکست کے بعد میمز کا طوفان آگیا۔کچھ صارفین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا نام تبدیل کرکے آئی پی ایل رکھنے کی تجویز دی تو کسی نے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا مشورہ دے دیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes