پی ٹی آئی کے مقامی رہنماﺅں کا وزیراعظم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سینٹرز ٹھٹھہ کا دورہ

Published on November 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

احساس ایمر جنسی کیش سینٹرز پر دیئے جانے والی رقم پر کی جانے والی کٹوتی برداشت نھیں کیا جائے گا
ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ)پی ٹی آئی ضلع ٹھٹھہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار گاہو، انفارمیشن سکریٹری مراد علی ساٹی، فنانس سیکریٹری میر ساجد علی جوکھیو اورپی ٹی آئی ٹھٹھہ لیبر ونگ کے صدر جاوید لطیف میمن نے آج وزیراعظم پاکستان احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سینٹرز ٹھٹھہ اور مکلی کا دورہ کیا جہاں پر ریٹیلرز کی جانب سے 12000 کی آنے والی قسط پر 1000 روپے کٹوتی پر موصول ہونے والی عوامی شکایت پر ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی کہ وزیراعظم کی جانب سے غریب عوام کو احساس ایمرجنسی کیش سینٹرز پر دیئے جانے والی رقم پر کی جانے والی کٹوتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نھیں کیا جائے گا پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے رہنماؤں نے احساس ایمرجنسی کیش سینٹرر پر کام کرنے والے ریٹیلرز کو وارننگ دی کہ اگر دوبارہ کٹوتی کی گئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اسی ضمن میں سینٹرز پر موجود عورتوں کو بھی بریف کیا گیا کہ کٹوتی کی صورت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کیا جائے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme