انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments


انگلش بلے باز جوز بٹلر نے ایونٹ کی پہلی سنچری بناڈالی
شارجہ(یو این پی)انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔شارجہ میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے نسانکا 1، کوشل پریرا 7، اسالانکا 21، ایوشکا فرنانڈو 13، راجا پکسے اور داشن سانکا نے 26،26 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ہسارنگا ڈی سلوا نے 34 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن، عادل رشید اور معین علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیںاس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگش ٹیم کی ابتدائی 3 وکٹیں 35 رنز پر ہی گرگئیں، اوپننگ بلے باز جیسن روئے صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ڈیوڈ ملان 6 اور جونی بریسٹو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان ایون مورگن نے 40 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انگلینڈ کے دوسرے اوپننگ بلے باز جوز بٹلر نے جارحانہ انداز میں اپنا کھیل جاری رکھتے ہوئے ایونٹ کی پہلی سنچری بناڈالی۔ بٹلر نے 67 گیندوں پر 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes