انتخابی فہرستوں میں اندراج، اخراج و درستگی کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے اعجاز انور چوہان

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

ضلعی الیکشن کمشنر سے رجوع کرکے ووٹ کا اندراج کرواکر ایک ذمے دار پاکستانی ہونے کا حق ادا کریں
ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے عوام سے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے باعث انتخابی فہرستوں میں اندراج، اخراج و درستگی کیلئے7 نومبر 2021 بروز اتوار سے 6 دسمبر 2021بروز پیر تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کی جائیگی۔7 دسمبر 2021سے 5 جنوری 2022تک موجودہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے بعد ڈیٹا انٹری اور غیر تصدیق شدہ رائے دہندگان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے (اگر کوئی ہے)بذریعہ ضلعی الیکشن کمشنر تصدیق کی جائے گی۔ 6جنوری 2022 سے 25جنوری 2022تک ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی بذریعہ نادرا اور پھر ضلعی الیکشن کمشنر کولسٹوں کی فراہی کی جائے گی۔ 26جنوری 2022 سے 24 فروری 2022 تک الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 28 کے تحت انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت اور دعوے، اعتراضات اور اصلاحات کیلئے درخواستیں طلب کی جائیگی۔26جنوری 2022 سے 11مارچ 2022تک نظرثانی اتھارٹیز کی طرف سے اصلاح کیلئے دعووں، اعتراضات اور درخواستوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔(ب)۔ میڈیا مہم صوبائی الیکشن کمشنر/ریجنل الیکشن کمشنر/ ضلعی الیکشن کمشنرز (مقامی سطح پر) کریں گے۔(ج)۔ ڈسپلے پیریڈ کی مانیٹرنگ صوبائی الیکشن کمشنر/ریجنل الیکشن کمشنر/ ضلعی الیکشن کمشنرز (مقامی سطح پر)کریں گے۔ 12مارچ 2022سے 23مارچ 2022تک نظر ثانی اتھاریٹز کی طر ف سے اصلاح کیلئے دعوے، اعتراضات اور درخواستوں کے فیصلے کے بعد فارم 15، 16 اور 17کا اندراج کیا جائے گا24 مارچ 2022سے 12 اپریل 2022تک حتمی انتخابی فہرست کی چھپائی بذریعہ نادرا ہوگی۔ 13اپریل 2022 حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنرزمیں آویزاں ہونگی۔ لہٰذا ووٹ کے اندراج کیلئے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رجوع کرکے ووٹ کا اندراج کرواکر ایک ذمے دار پاکستانی ہونے کا حق ادا کریں۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کی معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ اندراج کے فارم اور قائم ڈسپلے سینٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ فارم جمع کراتے وقت شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کریں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ عوام ووٹر لسٹوں میں ووٹ اندراج ضرور کروائیں تاکہ آپ آئندہ انتخابات میں اپنا جمہوری حق ادا کرسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题