کاہنہ،تعویزلینے جانی والی خاتون جعلی پیر سے عزت لٹوا بیٹھی،ملز م گرفتار

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

خواتین کو ہراساں کرنے والے جعلی پیر کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کیا
کاہنہ (یواین پی) خاتون ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے گئی مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار، ،ایس پی کینٹ،تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے،ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا نے کہا کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، یاد رہے کہ لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والے جعلی پیر کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کیا، ملزم کی شناخت اصغر قریشی کے نام سے ہوئی، گرفتاری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے کہا کہ ملزم اصغر قریشی تعویذ دینے کے بہانے خاتون کے گھر گیا اور خاتوں کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی، خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog