سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے سرکاری محکموں کے افسران کا اجلاس

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments


رائیونڈ(یواین پی)سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے سرکاری محکموں کے افسران کا اجلاس اور وزٹ، سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی انتظاما ت کا جائزہ لینے،جس میںتمام لوکل گورنمنٹ کے محکمہ جات پولیس کے اعلی افسران نے پار کنگ، سیکیورٹی صحت وصفائی ہنگامی طور پر میڈیکل عارضی ہسپتال،لیسکو افسران،مندوبینوں کی چیکنگ اور وال تھروگیٹ کی تنصیب کے حوالے سے مجلس شوری ارکان سے تفصیلی گفتگو، تفصیلات کے مطابق پہلا مرحلہ 4 نوئمبر 2021بروز جمعرات بعد نماز عصر سے منعقدہ عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظاما ت کے حوالے سے پنڈال میں شوری ارکان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور، لارڈ میئر کرنل(ر) مبشر جاوید،یس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، مقامی ، ایس ایچ او کے بی، لیسکو ایکسین محمد علی رضائ، ایس ڈی او مقبول احمد، سردار محسن ڈوگر، محکمہ صحت کے افسران ، یوسی چیئر مین میاں مبشر حسین شیخ، وائس چیئر مین رانا حاجی اعظم خاں،نے انتظامات کے حوالے خصوصی احکامات اور نتظامات پر بریفنگ لی بعد ازاں ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی صاحب نے ایس ایچ او رائیونڈ کو سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کرنے کے سخت احکامات جاری کیے،اورگورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کا وزٹ کرتے ہوئے سکول کا جائزہ لیا باہر سے آئے ہوئے پولیس افسران اور جوانوں کے لیے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی، خصوصی طو ر پر شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی اجتماع سے قبل شہر کے تمام بنیادی مسائل پر بھی توجہ دی جائے اور شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes