فیصل آباد، فوڈ اتھارٹی لا علم، شہری سیوریج زدہ پانی سے تیار سبزیاں کھانے پر مجبور

Published on November 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)گندے پانی سے سیراب کی گئی سبزیاں اگانے کا سلسلہ جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی معاملے سے لا علم، شہری سیوریج زدہ پانی سے تیار سبزیاں کھانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں اگانے کا سلسلہ جاری ہے، ان سبزیوں میں پالک، مولی، گاجر، ساگ، بند گوبھی، پھول گوبھی، شلجم، آلو، میتھی شامل ہیں، کاشتکار صاف پانی سے فصل کو ذرخیز کرنے کے بجائے سیوریج ملا پانی سبزیوں کو لگا رہے ہیں جس سے سبزیوں کی نشوونما تو ہو جاتی ہے تاہم شہریوں کو گندے پانی کی سبزیاں کھلائی جا رہی ہیں جو ان کے لئے بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں، اس معاملے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی روٹین کی کارروائیوں میں مصروف ہے اور ایسے کاشت کاروں کے خلاف کارروائی کرتی نظر نہیں آتی، شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے تیار سبزیاں بھی اسی قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہیں جس پر صاف پانی سے تیار سبزیاں فروخت کی جاتی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن کر تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题