ہ سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سید ایاز علی شاہ شیرازی

Published on November 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

سجاول(رپورٹ حمید چنڈ) رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ انہیں صحت سمیت دیگر تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سجاول کے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلع سجاول کے شہر بنوں میں اپنی کاوشوں سے بنیادی صحت مرکز پلس بنوں کی مرمت، تزئین و آرائش کے کام کی تکمیل کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ایاز علی شاہ شیرازی نے مزید کہا کہ ہم اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں درکار بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سجاول محمد اسماعیل میمن نے ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی کی کاوشوں کے باعث حکومت سندھ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے بنیادی صحت مرک پلس بنوں کے مرمتی کمام کی تکمیل اور اسے فعال بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے عوامی فلاحی منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ لوگوں کو صحت سمیت دیگر ضروری سہولیات میسر آسکیں۔ تقریب میں بی ایچ یو پلس بنوں کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے مینیجر پی پی ایچ آئی سجاول عبدالویح جلبانی نے کہا کہ اس سینٹر میں ماں اور بچے کی صحت کیلئے الگ بلڈنگ کا مرمتی کام مکمل ہوا ہے جس میں لیڈی ڈاکٹر، الٹرا ساؤنڈ، حاملہ عورتوں کا چیک اپ روم، لیبارٹری کے علاوہ غذائی قلت اور کنگی میں مبتلا بچوں کے علاج کا روم اور عمارت کا بھی مرمتی کام کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ پچاس ہزار کی او پی ڈی کے ساتھ ساتھ دو ہزار مفت زچگی اور دیگر عورتوں کی پیچیدگی کی بیماریوں کا علاج اور ان کی مفت ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر سید پاشا شاہ شیرازی، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی حیدرآباد مولا بخش سولنگی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی سجاول عبدالوحید جلبانی، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد علی پلجو، اے ڈی ایچ او سجاول خجر، ڈاکٹر انور میمن، ڈاکٹر شہناز خواجہ ڈاکٹر مختارکار میرپور بیورو اور دیگر بھی موجود تھے۔ بھی موجود.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes