چینی بحران کی آڑ میں کروڑوں کی خورد برد اور مالی فائدے کا انکشاف

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی) حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت 90روپے مقرر کرنے پر راولپنڈی میں مافیا متحرک ہو گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی کے مستقل ڈیلرز کو شوگرملوں سے چینی منگوانے پر پابندی کے باعث روزانہ5 ہزار درآمدی چینی کی بوریوں میں سے 400سے 500 بوری فروخت ہونے لگیں ۔ڈی او ایڈمنسٹریشن عبد القدوس طور کے مطابق بوریاں اتارنے کی جگہ پر 90 روپے کلو چینی فروخت ہو رہی ہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں چینی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، ذرائع کے مطابق چینی بحران کی آڑ میں کروڑوں کی خورد برد اور مالی فائدے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق بقایا چینی رات کی تاریکی میں ہی اسلام آباد میں واقع ڈیلروں کے گودام میں پہنچادی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes