معروف اداکار درپن کی41 ویں برسی”آج“منائی جائے گی

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

لاہور (یواین پی)معروف اداکار درپن 41ویں برسی آج 8 نومبر کو منائی جائے گی۔ 1928 کو اترپردیش میں پیدا ہوئے، عشرت عباس المعروف اداکار درپن کا تعلق پاکستان کی معروف سنتوش فیملی سے تھا۔ درپن نے فلمی کریئر کا آغاز 1950 میں فلم ”امانت“ سے کیا۔ان کی بطور ہیرو آخری کامیاب فلم ‘پائل کی جھنکار’ 1966 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کریکٹر اور سپورٹنگ رول بھی ادا کئے۔درپن نے مجموعی طور پر 67 فلموں میں کام کیا جن میں 57 فلمیں اردو، 8 فلمیں پنجابی اور دو فلمیں پشتو میں بنائی گئی تھیں۔اس خوبرو اداکار کا انتقال 8 نومبر 1980 میں طویل بیماری کے باعث لاہور میں ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes