بابر اعظم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

شارجہ (یو این پی)پاکستان کے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔بابر اعظم اسکاٹ لینڈ کیخلاف نصف سنچری کے ساتھ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔ انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔شارجہ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف بابر اعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ موجودہ ورلڈ کپ میں ان کے مجموعی رنز کی تعداد 264 ہوگئی اور وہ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کے پاس تھا جنہوں نے 2012 کے ایڈیشن میں بطور کپتان ٹورنامنٹ میں 201 رنز اسکور کئے تھے۔بابر اعظم ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل پاکستان کے سلمان بٹ نے 2010 میں 223 رنز بنائے تھے۔ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے ، انہوں نے 2014 میں 319 رنز بنائے تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes