فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں چینی بحران کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویڑنل کمشنر زاہد حسین کی ذاتی کاوشوں اور حکمت عملی سے فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں چینی بحران کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔کمشنر نے تاندلیانوالہ شوگر ملز کے مالک سے کامیاب گفت وشنید کے بعد 800 میٹرک ٹن چینی حکومت کے مقرر کردہ ایکس ملز ریٹ 84 روپے 75 پیسے فی کلو گرام کے حساب سے خرید لی جن میں سے 500 میٹرک ٹن 48 ٹرکوں میں لوڈ کرکے لاہور بھجوادی گئی جہاں سے صوبے کے مختلف شہروں کو فراہم کی جائے گی جو صارفین کو 90 روپے فی کلو گرام کے حساب سے دستیاب ہوگی۔کمشنر نے بتایا کہ چینی کے بحران سے صارفین کو پریشانی کا سامنا تھا اور اس اقدام سے بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog