احساس کفالت پروگرام کاہنہ میں بنائے گئے سنٹر پر نان سٹاپ لوٹ مارکا سلسلہ جاری

Published on November 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

مستحق خواتین میں تقسیم ہونے والی رقم سے بلا خوف و خطر ایک ہزار سے دو ہزار روپے کٹوتی کی جانے لگی
کاہنہ (یواین پی )احساس کفالت پروگرام کاہنہ میں بنائے گئے سنٹر پر نان سٹاپ لوٹ مارکا سلسلہ جاری،غریب مستحق خواتین میں تقسیم ہونے والی رقم سے بلا خوف و خطر ایک ہزار سے دو ہزار روپے کٹوتی کی جانے لگی، کاہنہ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے مطابق کاہنہ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین میں تقسیم ہونے والی امدادی رقم بارہ ہزار روپے میں سے بلا خوف وخطر ایک ہزار سے دو ہزار روپے سرعام احساس سنٹرکاہنہ کے ریٹیلرکاٹ رہے ہیں، لوٹ مار کا یہ سلسلہ کئی روزسے جاری ہے، کاہنہ احساس کفالت سنٹر پر موجود مستحق خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹر پر موجود ریٹیلروں کے رکھے ہوئے ایجنٹوں کو فی کس ایک سے دو ہزار روپے دیے بغیر امدادی رقم کا حصول ممکن نہیں ہے،کاہنہ سنٹرمیں موجود بااثر نوسرباز ریٹیلرز مستحق خواتین کی امداد پرکھلے عام ڈاکہ مار رہے ہیں، سنٹر پر تعینات مقامی پولیس کے اہلکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھی کاہنہ سنٹر میں ہونے والی سرعام کرپشن کے بارے آگاہ کیا گیا مگر وہ بھی ٹس سے مس نہ ہوئے خواتین نے بتایا کہ انتظامیہ امداد کی صاف شفاف تقسیم میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے مستحق خواتین کی امداد پر دیدہ دلیری سے ڈاکہ مارا جا رہا ہے کوئی سننے والا نہیں ہے،کئی روز سے مسلسل کاہنہ سنٹرپر ہونے والی کرپشن کے بارے میں عورتیں احتجاج کر رہی ہیں کرپشن میں ملوث ریٹیلرز اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme