اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباء’اوکاوئینز’ کے نام سے جانیں جائیں گے، کمیٹی کا فیصلہ

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباء’اوکاوئینز’ کے نام سے جانیں جائیں گے، کمیٹی کا فیصلہ ممبر سنڈیکیٹ مظہر ساہی کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی نے یونیورسٹی کے جھنڈے کی بھی منظوری دے دی یہ اوکاڑہ یونیورسٹی اور اس کے طلباءکےلیے ایک تاریخی لمحہ ہے: وائس چانسلر۔اوکاڑہ یونیورسٹی کے سینئر اانتظامی افسران اور اساتذہ پہ مشتمل ایک کمیٹی نے ممبر سنڈیکیٹ مظہر حسین ساہی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پہ یونیورسٹی کے طلباءکےلیے خطاب کہ طور پر ‘اوکاوئینز’ کے لفظ کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے جھنڈے اور سالانہ میگزین کے ٹائٹل کو بھی اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ کمیٹی ممبران نے یونیورسٹی کا جھنڈا وائس چانسلر کو پیش کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے یہ تاریخ ساز کام کرنے کے حوالے سے مظہر ساہی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک فخریہ لمحہ ہے جب یونیورسٹی نے اپنی ایک شناخت متعارف کروائی ہے جو کہ آنے والی کئی صدیوں تک قائم رہے گی۔ لفظ ‘اوکاوئینز ‘ کی تاریخی اور تقافتی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مظہر ساہی کا کہنا تھاکہ اوکان نامی ایک درخت اس خطے میں وافر مقدار میں ایک عرصے سے موجود ہے اور اسی نسبت سے اس ضلع کا نام بھی اوکاڑہ رکھا گیا ہے۔ آج ہم نے اس نسبت کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباءکےلیے ‘اوکاوئینز’ کے خطاب کا انتخاب کیا ہے۔ کمیٹی کے سیکریٹری وقار احمد شیخ نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ شاندار تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباءایک ایسی منفرد شناخت کے مستحق ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ان کےلیے باعث فخر بنے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کا نیا جھنڈا تمام داخلی راستوں اور عمارات پہ آویزاں کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری کاغذات پہ بطور واٹر مارک استعمال ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy