پنجاب پولیس کے افسران اب اپنی کار کا دروازہ خود کھولیں گے

Published on November 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں افسران اپنے دروازے خود کھولیں، ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس
لاہور(یو این پی)ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کا کہنا ہے کہ گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں افسران اپنے دروازے خود کھولیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے حکم پر پنجاب میں پولیس افسران کا پروٹوکول کلچر ختم ہونا شروع ہوگیا ہے، بلکہ افسران اب کار کا دروازہ بھی خود کھولیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کا کہنا ہے کہ گن مین یا ماتحت ڈی آئی جی آپریشنز سے لیکر ایس ایچ او تک کسی کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا، گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں، اور اہلکار کسی بھی افسر کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کا پابند نہیں، افسران اپنے دروازے خود کھولیں، پولیس افسران کے ہر اقدام سے محکمے کا وقار بڑھنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes