فیصل کریم کنڈی کا اجازت نہ ملنے کے باوجود 30 نومبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا

Published on November 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

پشاور(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے رنگ روڈ پشاور میں یوم تاسیس کے جلسے کی اجازت نہ دینے شدید احتجاج احتجاج کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اجازت نہ ملنے کے باوجود 30 نومبر کو ہر صورت میں پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا۔فیصل کریم کنیڈ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا پشاور میں یوم تاسیس کا جلسہ روک کر پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ عمران خان بلاول بھٹو سے ڈرگئے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے خیبرپختونخوا میں بڑھتے قدموں کو روکنے کے لئے پی ٹی آئی نے پشاور میں جلسے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ اپوزیشن احتجاج کرے، وہ کنٹینر دیں گے، یہاں تو ہمارے جلسوں کو روکا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے جو کرنا ہے کرلے، اب پشاور میں پی پی پی کے یوم تاسیس پر جلسہ ہوکر رہے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملک بھر سے عوام کے قافلے پابندی اور رکاوٹوں کے باوجود 30 نومبر کو پشاور کا رخ کریں گے اور یہ سیلاب عمران خان سے نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جان لیں! پاکستان پیپلزپارٹی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے سے بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت کا سلسلہ نہیں رک سکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes