چو ہنگ سنٹرمیں موجود بااثر نوسرباز ریٹیلرز مستحق خواتین کی امداد پرکھلے عام ڈاکہ مار رہے ہیں
چوہنگ( یواین پی) چوہنگ ا حساس کفالت پروگرام سنٹر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ٹیکنکل نان سٹاپ لوٹ مارکا سلسلہ جاری، انگوٹھے لگواکر ادائیگی نہ کرنا ٹاو¿ٹوں کے زریعے آنے والی خواتین کو پراٹوکول دیگر سینکڑوں خواتین خوار سیاسی اقربا پروری کا شکار،چوہنگ پریس کلب کا وزٹ ، احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین میں تقسیم ہونے والی امدادی رقم بارہ ہزار روپے میں سے بلا خوف وخطر ایک ہزار سے دو ہزار روپے سرعام احساس سنٹرچوہنگ کے ریٹیلرکاٹ رہے ہیں، لوٹ مار کا یہ سلسلہ کئی روزسے جاری ہے، چوہنگ احساس کفالت سنٹر پر موجود مستحق خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سنٹر پر موجود ریٹیلروں کے رکھے ہوئے ایجنٹوں کو فی کس ایک سے دو ہزار روپے دیے بغیر امدادی رقم کا حصول ممکن نہیں ہے، چو ہنگ سنٹرمیں موجود بااثر نوسرباز ریٹیلرز مستحق خواتین کی امداد پرکھلے عام ڈاکہ مار رہے ہیں، سنٹر پر تعینات مقامی پولیس کے اہلکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھی سنٹر میں ہونے والی سرعام کرپشن کے بارے خامو ش اپنا حصہ وصول کرنے لگے سنٹرمیں موجودخواتین نے بتایا کہ انتظامیہ امداد کی صاف شفاف تقسیم میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ احساس پروگرام سنٹر پر عورتوں میں تقسیم ہونے والی امداد کا بڑا حصہ افسران کی ملی بھگت سے خرد برد ہو رہا ہے کئی روز سے مسلسل سنٹرپر ہونے والی کرپشن کے بارے میں عورتیں احتجاج کر رہی ہیں سیاسی سماجی ک ،صحافتی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے از سر نو تحقیقات کرکے کرپشن میں ملوث ریٹیلرز اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔