لوگوںکو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں پنجاب حکومت نے انقلا بی اقدامات کئے ہیں علی بہادر قاضی

Published on November 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں پنجاب حکومت نے انقلا بی اقدامات کئے ہیں لوگوں کو مقامی سطح پر بہترین طبی سہو لیات کی فراہمی میں محکمہ صحت ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے مریض کی رہنمائی، بیماری کی تشخیص اور بر وقت ادویات کی فراہمی سے جہاں قیمتی جانوں کو بچا یا جا رہا ہے وہیں پر معیاری علاج و معالجہ کی سہولیات صحت سہولت کارڈ کے ذریعے ہر شخص کو میسر ہیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحت کے شعبہ میں نہ صرف عام لوگو ں کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں بلکہ سرکاری ہسپتالوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے پر بھی توجہ دی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی ،اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین ،سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجو د تھے ۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ضلع میں جاری خسرہ روبیلا مہم کے لئے ہسپتال میں قائم کا و¿نٹر کا بھی جائزہ لیا انہوں نے وہاں پر بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے بھی پلائے انہوں نے کرونا ویکسیئن کاو¿نٹر اور ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا انہو ںنے مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہو لیات ،ادویات کی دستیابی اور تشخیصی ٹیسٹ کئے جانے سے متعلق بھی دریافت کیا ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے مریضوں کے لواحقین سے ڈاکٹر و ں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رویہ اور طرز عمل سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز کا ہمد ر دانہ رویہ مریضوں کو ذہنی طور پر صحت یاب ہونے میں معاونت کرتا ہے ہمیں اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے ہمیں پوری دیا نتداری ،محنت اور لگن ادا کرنا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کو بتایا کہ ضلع میں جاری خسرہ روبیلا مہم کے دوران 12 لاکھ 64ہزار بچوں کو حفاظتی ویکسیئن کے انجیکشن لگائے جائیں گے جبکہ 5 لاکھ 18 ہزار بچوں جن کی عمر پانچ سال سے کم ہے کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے بھی پلائے جائیں گے خسرہ روبیلا سے بچاو¿ کی ویکسیئن 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو لگائی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes