وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب خوش آئند ہے،رانا نثار راٹھ

Published on November 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

گزشتہ دورہ سعودیہ میں جس طرح عمران خان نے پاکستان کی بات رکھی وہ قابل ستائش ہے
مانگامنڈی(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءرانا نثار احمد راٹھ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے گزشتہ دورہ سعودی عرب میں جس طرح عمران خان نے پاکستان کی بات رکھی وہ قابل ستائش ہے سعودی عرب جیسے اہم ملک کے دورے کے دوران میڈیا ان چیزوں پر روشنی ڈالے جس میں وزیر اعظم کے ہاتھ مضبوط ہوں بیرون ملک دورے کے دوران میزبان ملک اس بات پر فخر کررہا ہے کہ وہ ایک مضبوط شخص سے بات کر رہا ہے۔حکومت،وزیر اعظم کوئی بھی ہو، وزیر اعظم کی نمائندگی پاکستان اور 22 کروڑ عوام کی نمائندگی ہوتی ہے۔ اگر وزارت خارجہ یا وزارت اطلاعات فوری طور پر صحیح بات میڈیا کے سامنے رکھ دے تو میڈیا کو بھی صرف مثبت خبر چلانا چاہیے۔مگر افسوسناک حد تک وزارت خارجہ اس کے پاکستان اور بیرون ملک سفرائ،قونصل جنرلز،وزارت اطلاعات سے منسلک لوگ خبروں کو ایسے دبا کر رکھتے ہیں جیسے کوئی مسئلہ سفیر کی تبدیلی کا نہیں بلکہ کوئی ایٹمی مسئلہ ہے یہ صورتحال افواہیں اور تحفظات کو جنم دیتی ہیں۔ سعودی ویژن 2030ء کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی گئی جو خوش آئند بات ہے اس سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جس کا مقصد 21 ویں صدی میں مملکت کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تبدیل کرنا ہے۔۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے 220 ملین سے زیادہ کی ایک مضبوط اور بڑی کنزیومر مارکیٹ کی پیشکش کی ہے جس میں مسلسل توسیع ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题