مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،مزید5کشمیری نوجوان شہید

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنوجوانوں کونشانہ بنا رہی ہیں
سرینگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی عروج پر،مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔پانچ کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔قابض بھارتی فورسزنے گھرگھرتلاشی کے دوران پانچ نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔بھارتی فوج کے ہاتھوں 2روزمیں 9کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ایک روزقبل بھارتی فورسزکی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں چارکشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes