گل عروسہ کی کاشت کیلئے بلب رواں ماہ نومبر اور اگلے ماہ دسمبر میں لگانے کی ہدایت

Published on November 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پھولوں کے باغبانوں و کاشتکاروں کو گل عروسہ کی کاشت کیلئے بلب رواں ماہ نومبر اور اگلے ماہ دسمبر میں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ چونکہ گل عروسہ کے بلب مختلف سائز کے ہوتے ہیں اس لئے گملوں کا انتخاب کرتے وقت بلب کے سائز کو مد نظر رکھا جائے اور بلب گملے کے کناروں سے 2سے 3انچ اندر ہونے چاہئیں جبکہ گل عروسہ کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت 80سے لے کر 95تک اقسام کاشت کی جارہی ہیں۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ عبدالعزیزنے بتایاکہ گل عروسہ کے ایک بلب پر دو ڈنٹھل نکلتے ہیں جبکہ ہر ڈنٹھل پر 4سے6 پھول آتے ہیں جن کا قطر 8سے 9انچ ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ سرخ، ہلکے گلابی، نارنجی اور سفید رنگ کے پھول خوشبودار ہونے کے ساتھ کٹ فلاور کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ عام طور پر گل عروسہ کے پودے پر مارچ سے مئی تک پھول آتے ہیں مگر کچھ اقسام خزاں میں بھی پھول دیتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes