خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی دنیا کی سب سے بڑی اور قومی مہم کے حوالے سے معلوماتی سیشن

Published on November 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

لاہور(یو این پی )ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر محمد قاسم نے یو این پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یونیسف کی طرف سے ڈاکٹر ارم نے ڈسٹرکٹ لاہور کا دورہ کیا جس میں لاہور کے مشہور اور تاریخی مقامات پر خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی دنیا کی سب سے بڑی اور قومی مہم کے حوالے سے معلوماتی سیشن منعقد کیے گئے، بادشاہی مسجد،مینار پاکستان، شاہی قلعہ سمیت دیگر مقامات پر سیشن میں موجود لوگوں نے ڈاکٹر ارم اور لاہور کی ٹیموں کی آگاہی مہم سے متعلق کوششوں کو سراہا اس کے علاوہ ایس او ایس ویلیج اور نو میٹرک سکولز کا بھی دورہ کیا جس میں بچوں اور اساتذہ کے ساتھ معلوماتی سیشن، واک اور فوٹو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر محمد قاسم کی زیر نگرانی مانیٹرنگ آفیسر سائرہ اور داتا گنج بخش ٹاؤن (سدرہ، عاصمہ، مبشر)،گلبرگ گاؤن (عمران صابری، مینا شاہ)، راوی ٹاؤن (مزمل، صائمہ، سعدیہ) کی ٹیموں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر محمد قاسم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی مفاد کی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس کے بہتر نتائج ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes