پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ”کل“ کھیلا جائے گا

Published on November 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments


ڈھاکہ(یواین پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 نومبر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پہلے میچ میں پاکستان نے 4وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes