پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن”آج“ منایا جارہا ہے

Published on November 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن آج 21 نومبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورحاضر میں رابطے، معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے پالستان میں 26 نومبر 1964ء کو پی ٹی وی نے اپنی براہِ راست ”بلیک اینڈ وائٹ“ نشریات کا آغاز لاہور سے کیا اور پھر مختلف اوقات میں بالترتیب ڈھاکہ، راولپنڈی اور کراچی سے کیا، لہذا آج بھی پاکستان کی تاریخ کا وہ اہم دور سمجھا جاتا ہے۔ بعد ازاں 1974ء میں کوئٹہ و پشاور میں بھی اس ادارے کا قیام عمل میں آگیا۔ آغاز کے چند سالوں میں کسی کسی گھر میں ٹی وی ہوتا تھا اور وہ بھی ٹیوبوں والا، جس کی چھت پر اُس کا اینٹینا لگ جاتا تھا اور وہاں کے محلے دار شام کے وقت اُس گھر میں اکٹھے ہو کر ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام دیکھتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes