نظم و ضبط کامیابی کی کنجی

Published on November 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments


تحریر۔۔۔ مہوش عاشق
انسانی زندگی بہت سی چیزوں پر مشتمل ہے، اس میں انسان کی بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ اُس کی خواہشات بھی ہوتی ہیں جن کو پورا کرنے میں وہ اپنا آپ وقف کر دیتا ہے۔ اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ کامیابی کی فقط ایک ہی کنجی ہے ،ایک کامیاب زند گزارنے کا سب سے پہلا اور اہم اصول ہوتا ہی نظم و ظبط ہوتا ہے،نظم و ضبط دو لفظوں،،نظم،،اور ضبط کا مجموعہ ہے یہ اصل میں عربی زبان کے دو لفظ ہیں،، نظم،، کا مطلب ہے لڑی میں پرونا یا ترتیب دینا جبکہ ضبط کا مطلب ہے رُکاوٹ اسکا مطلب یہ ہوا کے اپنے کاموں میں کسی قانون اور قاعدے کی پابندی کرنے کا نام نظم و ضبط کہلاتا ہے ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں جو لوگ نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہیں اُن کی زندگی اصول و ضوابط کے مطابق گذرتی ہیان کے ہر کام میں سلیقہ اور ترتیب نظر آتی ہیایسے لوگ معاشرے میں اپنی شخصیت سے سب کو پر نور کرتے ہیں- زیادہ دور نہیں جاتے ہمارے عزیز دوست عوامی جمہوریہ چین میں جب اُن کی قومی قائدین نے نظم و ضبط کا نفاذ عام کیا تو دنیا نے چین کو راتو رات چمکتے ستارے کی طرح آسمان پر اپنی روشنی بھکیرتے پایا۔ اب کون ہے جو چین سے واقف نہیں ہے، اس لیے زندگی کے ہر شعبہ میں نظم وضبط کی پابندی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے پاکستان کی ہوائی کمپنی سمیت پاکستان ٹیلی ویزن پہلے کتنا عروج پر تھے جب تک یہ ادارے نظم و ضبط پر نافذ تھے ان ادارو نے نہ صرف اپنے ملک کو منافع دیا بلکہ سب کی نظروں میں اپنی مثال بھی قائم کی اور اب نظم و ضبط کا دامن چھوڑ کر یہ ادارے حالتِ نزع میں پہنچ چکے ہیں۔جب تک سخت قسم کا نظم و ضبط نافذ نہیں ہوگا ترقی تو دور کی بات ہے ملکی معشیت یہی بے ڈھنگی چال چلتی رہے گی قوانین،ضابطے اور قوائد جب تک نظم و ظبط کی سختی نہیں کریں گے ہر ادارے میں تباہیاں ڈیرے ڈالیں گی اور نظامِ زندگی درہم برہم ہو جائے گا اورنظم و ضبط کے مطابق چلنے والے ممالک آگے بڑھتے ہوئے کامیابی کے رنگوں میں خود کو رنگ لیں گے،نظم و ضبط کسی معاشرے کے قیام کی پہلی شرط ہے، نظم و ضبط ہی وہ عمل ہے جو ہماری زندگی میں بے حد اہمیت رکھتا ہے اور زندگی کو با اصول بناتاہے۔اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ نظام کائنات بھی نظم و ظبط کے تحت چل رہا ہے۔کیونکہ یہ ہی وہ عمل ہے جس سے تمام کام حسن و ترتیب سے سر انجام دئییجاتے ہیں۔ اگر ہمیں زندگی میں ہر کام کو حسن و ترتیب سے مکمل کرنا ہے تو پہلے نظم و ظبط کا پابند ہونا ضروری ہے، ہم زندگی گزارنے کیلئے کسی خاص مقصد کا تعین کرتے ہیں اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے خود کو منظم کرتے ہیں اور کسی قانون و قائدے کا پابند کرتے ہیں اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے اپنے تجویز کردہ قائدے اور قانون پر عمل کرتے ہیں تو ہی ہم اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں، یہ صرف نظم و ضبط ہی ہے جس سے ہم زندگی گزارنے کے صحیح اصول و قانون سمجھ سکتے ہیں،کیونکہ اگر نظم و ضبط ہماری زندگی سے ختم ہو جائے تو زندگی پوری طرح بکھر جائے گی اور ہماری زندگی منتشر ہو جائے گی۔نظم و ضبط سے ہی زندگی میں سلیقہ اور ترتیب نظر آتی ہے۔کیونکہ یہ ہی وہ نظام ہے جو ہر شخص کو اپنے کنٹرول میں رکھتا ہے،یہ ہی نظام انسان کو زندگی میں کامیابی و ترقی کے حصول کی ترغیب دیتا ہے،نظم و ضبط کی پابندی چونکہ ہماری زندگی میں نہایت ضروری ہے تو اس کے بغیر کسی بھی انسان کی زندگی مدہم، غیر فعال اور بے مقصد ہو جائے گی۔نظم و ضبط کی پابندی کیلئے صحت مند جسم اور مثبت دماغ کی ضرورت ہوتی ہے،تا کہ اس پر عمل کیلئے سختی اختیار کی جائے اور کامیابی سے منزل حاصل کی جا سکے۔ بلکل اسی طرح نظام کائنات بھی کسی ضابطیاور تسلسل سے چل رہا ہے۔اگر نظام کائنات میں بھی کوئی ضابطے اور تسلسل نہ ہوں تو تو یہ نظام بکھر جائے گا۔اسی لیے قدرت نے اس سارے نظام کو چلانے میں خاص نظم و ضبط اور ضابطے قائم کر رکھے ہیں۔قران پاک میں ارشاد باری تعالی ہے کہ تمام اجرام فلکی اپنے اپنے مدار میں گردش کر رہے ہیں،اس سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالی نے کتنی خوبصورتی سے نظام کائنات کو کنٹرول کیا ہوا ہے، کہ زمین و آسمان،چاند ستارے، سورج اور یہ تمام بدلتے موسم کسی نظام کے تحت کام کر رہے ہیں،یہ سب کسی قائدے اور قانون کے تابع رہ کر چل رہے ہیں،سورج کا طلوع ہونا، پھر آسمان پر چاند کی چمک دھمک، اور موسموں کا تغیر و تبدل یہ سب کچھ ایک قانون کے تحت ہو رہا ہے۔ سورج کا نکلنا، اس کا غروب ہونا، زمیں کا گھومنا اور رات دن کا پیدا ہونا ان سب کیلئے ایک وقت مقرر ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy