کترینہ نے بالی ووڈ کو وقتی طور پر خیرباد کہہ دیا

Published on November 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments


کترینا کیف اور وکی کوشال دسمبر کے پہلے ہفتے راجھستان میں 7 پھیرے لیں گے
ممبئی(یواین پی) باربی ڈول کترینا کیف نے اپنی شادی کی تیاریوں کے لیے وقتی طور پر بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق کترینا کیف نے فلم انڈسٹری سے کچھ مدت کے لیے رخصت لے لی ہے اور آج کل وہ اپنا زیادہ تر وقت وکی کوشال کے گھر والوں کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں گزار رہی ہیں۔شوبز حلقوں میں زیر گردش خبروں کے مطابق یہ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا۔ اور شادی کے ایک ایک لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کترینا کیف نے اپنی ساری توجہ تیاریوں پر مرکوز کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے فلموں سے بریک لے لیا ہے، تاہم وہ اس دوران کچھ کمرشلز عکس بند کروائیں گی۔ کترینا کیف کو آج کل وکی کوشال کے بھائی اداکار سنی کوشال اور ان کی والدہ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، جب کہ وکی کوشال اپنی فلموں کے شیڈول کی وجہ سے مصروف ہیں اور شادی کے سارے معاملات ان کے اہل خانہ ہی دیکھ رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اس فلمی جوڑے کی رائل میرج دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجھستان کے علاقے ساوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جب کہ ان کی شادی کا جوڑا مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی تیار کر رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes