وزیراعظم کا ملک کے مقابلے میں کراچی میں اشیا کی بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش

Published on November 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد میں ملک کے دیگر حصوں کے مقابلوں میں اشیاءِ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غوث علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک تھے۔وزیراعظم سے ہونے والی اس اہم ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما غوث علی شاہ نے سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔اس کے علاوہ وزیرِاعظم نے سندھ بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں اشیاءِ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题