خانقاہ سلطان العاشقین میں بڑی گیارہوں شریف کی محفل کا انعقاد

Published on November 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی) سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے عرس کے سلسلے میں مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں بڑی گیارہوں شریف کی محفل کا انعقاد ہوا محفل کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوت فقر اور سلسلہ سروری قادری کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی. محفل می ملک کے طول و عرض سے مرد و خواتین نے شرکت کی. اس محفل میں بارگاہِ رسالت میں نعت شریف اور سیدنا غوث الاعظم کی شان میں منقبت کے نذرانے پیش کیے گئے. سیدنا غوث الاعظم کےمناقب اور سلسلہ سروری قادری کی فضیلت پر سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے خصوصی خطاب کیا. محفل کے اختتام پر حاضرین میں شاندار لنگر تقسیم کیا گیا.سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے کثیر تعداد میں طالبانِ مولٰی کو بیعت فرما کر اسم اللہ ذات کی نعمت عطا فرمائی. تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران برائے سال 2022 کے انتخابات کے متعلق مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران کو آگاہ کیا.تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران کے انتخابات ہر سال یکم دسمبر تا 15 دسمبر منعقد ہوتے ہیں اور انتخابات کے نتائج کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جاتا ہے.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题