مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے محمد علی اعجاز

Published on November 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ڈی سی اوکاڑہ
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا اور خصوصاََ مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اشیائے خورونوش کی کوالٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور ان کی کوالٹی چیک کی انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ ہر دوکان ہر سٹال اور کھوکھے پر آویزاں ہونی چاہیے پھل ،سبزی ،فروٹ ،کریانہ کی اشیاءکی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس بھر پور اقدامات کریں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدائیت کی کہ سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کی صو رتحال کو مزید بہتر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ کو سبزی منڈی سے اٹھایا جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme