موٹر وے پولیس نے گھر سے بھاگے ہوئے دس سالہ بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیا

Published on November 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی /شیخ ندیم شیراز ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے گھر سے بھاگے ہوئے دس سالہ بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیا 
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پاکپتن کا رہائشی محمد بلال اپنے بڑے بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ اور مار کے ڈر سے پاکپتن سے لاہور جانے والی بس نمبری وی آر ایس/1833 میں سوار ہوگیا تاکہ اپنے والد کے پاس جاکر اپنے بھائی کی شکایت لگا سکے جو کہ لاہور کسی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔اوکاڑہ بائی پاس کے قریب بچے کو اکیلا، گم سم اور پریشان بیٹھا دیکھ کر بس والوں نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کی۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے انسپکٹر مشتاق احمد اور سب انسپکٹر یاسین نے بچے کو بس سے اتار کر اپنی حفاظت میں لے لیا۔بچے کے بتانے پر ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سائرہ طارق نے بلال کے والد کو فون پر اطلاع دی اور والد محمد مصطفی کے آنے تک بچے کو اپنے پاس اپنے آفس میں رکھا۔ بچے کے والد نے بتلایا کہ وہ اور ان کے گھر والے بلال کے اچانک گھر سے غائب ہو جانے سے بہت پریشان تھے اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ان کے لخت جگر کو گھر والوں سے دوبارہ ملوادیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes