شام میں صدارتی انتخابات 3 جون کو ہوں گے، محمد اللعام

Published on April 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

011
دمشق۔۔۔ شام میں صدارتی انتخابات 3 جون کو ہوں گے۔ اس بات کا اعلان شام کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد اللعام نے پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے انتخاب کیلئے ملک میں پولنگ 3 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات سے شام سات بجے تک جاری رہی گی جبکہ ملک سے باہر شامی باشندے 28 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ امیدواروں کی رجسٹریشن کا عمل (آج) منگل سے شروع ہوگا جو یکم مئی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ بشارالاسد کی صدارتی مدت 17 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ ملک کے نئے الیکشن قوانین کے مطابق صدر بننے کیلئے امیدوار گزشتہ ایک عشرے سے ملک میں رہ رہا ہو۔ مارچ 2011ء سے اب تک شام کی خانہ جنگی میں ڈیڑھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکومت نے ابھی تک اپنا منصوبہ واضح نہیں کیا کہ وہ ان حالات میں الیکشن کا انعقاد کرائی گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy