ڈجکوٹ ، 9ایکڑ اراضی پر تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد

Published on November 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈجکوٹ میں 9ایکڑ اراضی پر تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا دیا گیا۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے اینٹ لگا کر سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف اور دیگر افسران کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداران اور شائقین کھیل بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔معاون خصوصی نے ڈجکوٹ کو انٹرنیشنل میعار کی سپورٹس سہولیات فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحصیل سپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ فیصل آباد کی عوام کیلئے پنجاب حکومت کا بہترین تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes