صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

عوام شفاف اور غلطی سے پاک ووٹر لسٹوں کی تیاری کے لیے تعینات عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ جاوید رحمت
ٹھٹھہ (رپورٹ حمیدچنڈ)جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید رحمت نے ضلع ٹھٹہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کوائف کی تصدیق، درستگی اور شناختی کارڈ میں درج مستقل یا عارضی پتہ پر منتقل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقررہ عملہ سے تعاون اور معاونت کریں تاکہ شفاف اور غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹیں تیار کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک جہموری عمل ہے، صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات ک اظہار انہوں نے ریجنل الیکشن کمشنر آفس ٹھٹہ میں گھر گھر ووٹ تصدیقی عمل کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عبدالرحمان آرائیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ عذرہ مہیسر، رکن ڈی وی ای سی و فوکل پرسن محمد حسن سومرو، ضلع میں تعینات اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، سپروائیزرز، تصدیقی افسران و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تمام ای آر اوز نے اپنی اپنی تحصیل کی ووٹ لسٹوں کی نظرثانی رپورٹ پیش کی اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر گھر ووٹوں کی تصدیق کے عمل کو کم از کم 15 دن بڑھایا جائے تاکہ ووٹر لسٹ تصدیقی عمل کو آسانی سے مکمل کیا جا سکے۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید رحمت نے پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ انتخابی مہم کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں تاکہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes