بہاولپور شہر کے پہلے آن لائن اخبار اُمیدیں ٹائمز کی اشاعت

Published on December 20, 2010 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

بہاولپور (یواین پی) ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کی بدولت پرنٹ میڈیا کی اہمیت وقتاً فوقتاً کم ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آنیوالے دور میں اخبارات بھی ویب میڈیا کے ذریعے پڑھی جائیں گی۔ تاہم جنوبی پنجاب کے دل اور سابق ریاست بہاولپور میں پہلے آن لائن اخبار اُمیدیں ٹائمز کی اشاعت آج ہوئی جو پوری دنیا میں پڑھا جا سکتا ہے۔
بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمیر خان نے شہر کے پہلے آن لائن اخبار کا افتاح کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے کامرس کے شعبہ میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کرنے والے عمیر خان ایک فری لانس ویب ڈویلپر ہیں جنہوں نے وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر بہاولپور شہر کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ایسے اخبار کی بنیاد رکھی جو ویب میڈیا کی مدد سے پوری دنیا میں پڑھا جا سکے۔
اُمیدیں ٹائمز ایک ویکلی اخبار ہے جو آن لائن پڑھا جاسکتا ہے جبکہ ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر علاقائی ، قومی اور بین الاقوامی خبریں پڑھی جا سکتی ہیں۔ عمیر خان کی اس کاوش کے بعد جنوبی پنجاب میں اخبارات کے ای پیپر لانچ کرنے کے رحجان میں اضافہ ہوگا جو کہ ایک مثبت تبدیلی ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes