ہمارے خصوصی کھلاڑی صلاحیتیوں کے حوالہ سے کسی بھی طرح سے کم نہیں ہیں محمد علی اعجاز

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیاں معاشرہ میں اعتدال ،مقابلہ و مسابقہ کی فضا اور آگے بڑھے کے جذبہ کو پروان چڑھاتی ہیں کھیلوں کے میدان نوجوانوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتیوں کا اظہار کر سکتے ہیں موجودہ حکومت نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے جس انداز میں اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ہمارے خصوصی کھلاڑی صلاحیتیوں کے حوالہ سے کسی بھی طرح سے کم نہیں ہیں خصوصی کھلاڑیوں کو جب بھی اپنی صلاحیتیوں کے اظہار کا موقع ملا ہے انہوں نے اپنی کار کردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبد القدیر خان ٹی ٹونٹی ٹرافی برائے بلائنڈ کرکٹ پلیئرز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اختتامی میچ اوکاڑہ اور اٹک کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں مابین کھیلا گیا جس میں اوکاڑہ کی ٹیم نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما محمد اشرف خان سوہنا ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نثار احمد نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقا د پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ خصوصی افراد کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں اور معاشرہ میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس طرح کے صحت مند مقابلوں کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں خصوصی افراد کے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ملتان اور سرگودھا کی ٹیموں میں بھی انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme