ٹھٹھہ،اے ڈی سی ون کا کرونا اور روبیلا ویکسی نیشن سے انکاری پرائیویٹ اسکول کا اچانک دورہ

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے آج کرونا اور روبیلا ویکسینیشن مہم کے دوران شاہ لطیف پبلک اسکول مکلی انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن ٹیموں سے عدم تعاون اور کچھ بچوں کی جانب سے ویکسین نہ کروانے کی اطلاع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن و ديگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پرائیویٹ اسکول کا اچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسکولز انتظامیہ کو قائل کرتے ہوئے موقع پر ہی انکاری بچوں کو ویکسین کروانے پر رضامند کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول انتظامیہ اور طلبہ کو کرونا، خسرہ اور روبیلا جیسے خطرناک امراض، ویکسین کے فوائد اور ان سے تحفظ کے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے اسکول کے مختلف کلاسز و شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامیہ کی تعریف کی۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین یغاری نے ٹھٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے کرونا، خسرہ اور روبیلا بیماریوں سے بچاؤ کے سلسلے میں جاری مہم اور ویکسی نیشن ٹیموں کی موجودگی کا جائزہ بھی لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes