طلباء و طالبات کا پیرنٹس سمیت مکلی مین قومی شاہرہ پر دھرنا احتجاجی مظاہرہ

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی)گورنمنٹ پبلک پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات کا پیرنٹس سمیت مکلی مین قومی شاہرہ پر دھرنا احتجاجی مظاہرہ گورنمنٹ پبلک پرائمری اسکول مکلی کے طلباء و طالبات نے اسکول میں پٹے والے کی غیر حاضری اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے خلاف مین قومی شاہراھ مکلی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جسکی وجہ سے ٹھٹھہ سے کراچی و دیگر مقامات کو آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی طلباء و طالبات کے پیرنٹس کا کہنا تھا کہ اسکول میں صفائی ستھرائی بالکل نہیں ہے اسٹاف اور بچے گندگی کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں پٹے والا اکثر دیر سے اور کبھی آتا بھی نہیں ہمارے بچے کئی کئی گھنٹے اسکول کھلنے کا انتظار کرتے ہیں مظاہرین میں اچانک تعلقہ ایجوکیشن آفیسر محمد رحیم سومرو پھنچ گئے جنہوں نے بچوں کے والدین کو یقین دلایا کہ وہ پٹے والے کو ہٹادینگے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں گے بچوں اور انکے والدین کو تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کی میٹھی لولی پاپ مل جانے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور روڈ کھول دیا گیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog